جاپانی موٹر سائیکلز بنانے والوں نے پاکستان میں ڈالر کے مقابلے روپے کی قدر میں کمی کی وجہ سے خام مال کی بڑھتی ہوئی قیمت کا حوالہ دیتے ہوئے قیمتوں میں ساڑھے 23 ہزار روپے تک کا اضافہ کردیا۔
رپورٹ کے مطابق پاک سوزوکی موٹر کمپنی لمیٹڈ (پی ایس یم سی ایل) نے 5 سے 9 ہزار روپے کا اضافہ کیا جس کا اطلاق فوری طور پر ہوگا ۔
یوں جی ڈی 110 ایس کی نئی قیمت 2 لاکھ 12 ہزار روپے، جی ایس 150 کی 2 لاکھ 32 ہزار روپے، جی ایس 150 ایس ای کی 2 لاکھ 49 ہزار روپے اور جی آر 150 کی نئی قیمت 3 لاکھ 39 ہزار روپے ہوگئی ہے۔
اسی طرح یاماہا پاکستان لمیٹڈ نے مختلف ماڈلز کی قیمتوں میں 21 ہزار روپے سے 23 ہزار 500 روپے اضافے کا اعلان کیا ہے جس کا اطلاق 3 جون سے ہوگا۔
اضافے کے بعد وائے بی 125 زی 2 لاکھ 31 ہزار 500، وائے بی آر زیڈ ڈی ایکس 2 لاکھ 48 ہزار 500، وائے بی آر 125 2 لاکھ 55 ہزار، وائے بی آر جی (سرخ/سیاہ) 2 لاکھ 65 ہزار 500 روپے اور وائے بی آر 125 جی (گہری سرمئی) 2 لاکھ 68 ہزار 500 روپے کی ہوگئی۔
No comments:
Post a Comment