Saturday, 4 June 2022

ترکی سے ترکیہ کی حقیقت

 ترکی اب ترکیہ بن گیا۔



انقرہ کی طرف سے ملک کا نام تبدیل کرنے کی درخواست

 منظور کیے جانے کے بعد ترکی اب اقوام متحدہ میں اپنے نئے نام ترکیہ سے پہچانا جائے گا۔


متعدد عالمی اداروں اور تنظیموں کو بھی ترکی کا نام تبدل کرنے کے لیے کہا جائے گا۔ نام تبدیل کرنے کا یہ فیصلہ ترکی کے صدر رجب طیب اردوغان کی طرف سے ملک کو نئی پہچان دینے کی مہم کا حصہ ہے۔


صدر رجب طیب اردوغان نے گزشتہ سال دسمبر میں کہا تھا کہ ’ترکیہ عوام، ثقافت، تہذیب اور اقدار کی مکمل اور درست عکاسی کرتا ہے۔‘اس لیے اب ترکی کی بجائے ترکیہ پڑھا اور لکھا جائے


اقوام متحدہ کا کہنا ہے کہ جیسے ہی رواں ہفتے یہ درخواست موصول ہوئی تو یہ تبدیلی کر دی گئی تھی

No comments:

Post a Comment

ایک خوبصورت کہانی ۔۔

  🙂❤️خوبصورت کہانی (ایک حقیقی آدمی)💫  "میری بیوی میرے پاس سو رہی تھی۔ اور اچانک مجھے فیس بک کی اطلاع ملی، ایک خاتون نے مجھ سے اسے شا...